This Forex Trading Course consists of 12 videos. It is a basic course specially designed for those who truly want to learn Forex trading but cannot afford to pay course fees. Many people have the passion to learn and build a better financial future, but sometimes financial limitations stop them from getting proper guidance. That is why I created this free course to help and guide such learners.
All the lectures are provided in video format to make learning simple and practical. You only need to watch one video daily and follow the lessons step by step.
If you have any questions or need clarification, you can contact me directly on WhatsApp, and I will personally guide you. This course is made with the intention of helping beginners start their Forex learning journey with the right knowledge and direction.
یہ فاریکس ٹریڈنگ کورس 12 ویڈیوز پر مشتمل ہے۔ یہ ایک بنیادی (Basic) کورس ہے جو خاص طور پر اُن لوگوں کے لیے تیار کیا گیا ہے جو دل سے فاریکس ٹریڈنگ سیکھنا چاہتے ہیں لیکن کورس کی فیس ادا کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے۔ بہت سے لوگوں کے اندر سیکھنے کا جذبہ اور اپنے مالی مستقبل کو بہتر بنانے کی خواہش ہوتی ہے، لیکن بعض اوقات مالی مشکلات کی وجہ سے وہ صحیح رہنمائی حاصل نہیں کر پاتے۔ اسی مقصد کے تحت میں نے یہ مفت کورس تیار کیا ہے تاکہ ایسے لوگوں کی رہنمائی کی جا سکے اور وہ فاریکس کی دنیا میں پہلا قدم درست طریقے سے رکھ سکیں۔ اس کورس کے تمام لیکچرز ویڈیو فارم میں فراہم کیے گئے ہیں تاکہ سیکھنا آسان اور عملی ہو۔ آپ نے صرف روزانہ ایک ویڈیو دیکھنی ہے اور دی گئی ہدایات کے مطابق مرحلہ وار سیکھنا ہے۔ اگر آپ کو کسی بھی قسم کا سوال ہو یا کسی بات کی وضاحت درکار ہو تو آپ براہِ راست واٹس ایپ پر مجھ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ میں آپ کی رہنمائی کرنے کی پوری کوشش کروں گا۔
یہ کورس اس نیت کے ساتھ بنایا گیا ہے کہ نئے سیکھنے والے درست علم اور صحیح سمت کے ساتھ فاریکس ٹریڈنگ سیکھنے کا سفر شروع کر سکیں۔
Our Premium Forex Trading Course consists of 20 comprehensive video lectures. Each video covers 10 to 12 detailed topics, providing deep knowledge and practical understanding of the Forex market. This is an Advanced-Level course designed for:
The course is carefully designed by keeping in mind the mindset of both educated and less-experienced individuals, making it easy to understand for everyone. All lectures are provided in video format for clear and practical learning. After completing your registration, you will watch one video daily to understand the concepts step by step. If you have any questions during the course, you can contact me directly on WhatsApp. I will first try to explain and solve your query through WhatsApp. If needed, I will arrange a Zoom meeting and share my laptop screen to clearly explain the concept.
Please note that this Premium Course access is valid for one month only.
فاریکس ٹریڈنگ پریمیم کورس مجموعی طور پر 20 ویڈیو لیکچرز پر مشتمل ہے۔ ہر ویڈیو میں تقریباً 10 سے 12 تفصیلی ٹاپکس شامل ہیں جو آپ کو فاریکس مارکیٹ کی مکمل رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔ یہ ایک ایڈوانس لیول کا کورس ہے جو خاص طور پر ان افراد کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہےجو بیگنرز ہوں اور فاریکس ٹریڈنگ کو مکمل طور پر سیکھنا چاہتے ہوں۔ یہ کورس اُن ٹریڈرز کے لیے بھی ہے جو کافی عرصہ دراز سے فاریکس مارکیٹ میں نقصان کرتے جا رہے ہیں اپنی اسٹریٹیجی اور ٹریڈنگ ٹیکنیک کو بہتر بنانا چاہتے ہیں۔ اس کورس کو اس انداز میں تیار کیا گیا ہے کہ تعلیم یافتہ اور کم تعلیم یافتہ دونوں طرح کے افراد کی ذہنیت کو مدنظر رکھا گیا ہے، تاکہ ہر شخص اسے آسانی سے سمجھ سکے۔
تمام لیکچرز ویڈیو فارم میں فراہم کیے جائیں گے تاکہ آپ کو واضح اور عملی انداز میں سیکھنے کا موقع ملے۔ رجسٹریشن مکمل کرنے کے بعد آپ روزانہ ایک ویڈیو دیکھیں گے تاکہ آپ مرحلہ وار اور مضبوط انداز میں تمام تصورات کو سمجھ سکیں۔ اگر دورانِ کورس آپ کو کسی بھی قسم کا سوال ہو تو آپ براہِ راست واٹس ایپ پر مجھ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ میں پہلے واٹس ایپ کے ذریعے آپ کے سوال کا جواب دینے اور مسئلہ حل کرنے کی کوشش کروں گا۔ اگر پھر بھی ضرورت محسوس ہوئی تو زوم میٹنگ کے ذریعے اپنی لیپ ٹاپ اسکرین شیئر کر کے آپ کی مکمل رہنمائی کی جائے گی ۔ نیز یہ کہ پریمیم کورس کی مددت صرف ایک ماہ ہو گی۔ اُ س کے بعد کورس کی ایکسیس ختم کر دی جائے گی۔